ایران و روس کے درمیان خوشگوار تعاون جاری ہے، حسین امیر عبداللہیان
Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سے ہوئی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ایران و روس کے درمیان تعاون اور زیادہ فروغ پائے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جو ایران کے صدر کے دورہ ماسکو میں ان کے ساتھ تھے جمعرات کے روز روس کے وزیر خارجہ لاوروف کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اس ملاقات میں اہم امور پر بات چیت ہوئی اور مستقبل میں ایران اور روس کے درمیان تعلقات و تعاون اور زیادہ فروغ پائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران و روس کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں تیار کئے جانے والے روڈ میپ پر جلد سے جلد عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔