ایران میں ایرپورٹ سے بہشت زہرا قبرستان تک پھولوں کی بارش
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i400393-ایران_میں_ایرپورٹ_سے_بہشت_زہرا_قبرستان_تک_پھولوں_کی_بارش
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رح کی وطن واپسی کے تاریخ ساز دن کے موقع پر ایران میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران میں ایرپورٹ سے بہشت زہرا قبرستان تک پھولوں کی بارش

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رح کی وطن واپسی کے تاریخ ساز دن کے موقع پر ایران میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز آج  منگل کی صبح 9 بجکر 33 منٹ پر اس تاریخی لمحے سے ہوا جس لمحے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ایران کی سرزمین پر واپس تشریف لائے۔ اس موقع پر ایران کے تمام اسکولوں میں گھنٹی بجا‏ئی گئی۔

ایران میں 12 بہمن حضرت امام خمینی(رہ) کی وطن آمد سے لیکر 22 بہمن تک عشرہ فجر منایا جاتا ہے، آج 12 بہمن کی مناسبت سے حرم مطہر امام خمینی (رح) میں شاندار تقریب کورونا کی وجہ سے طبی اصولوں  کے دائرے میں جارہی ہے۔ اس تقریب میں شہداء کے اہلخانہ ، جانبازان اور ان کے اہلخانہ اور ملک کی اعلی فوجی اور سول شخصات موجود ہیں، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور اس پروگرام میں  قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔

مہرآباد ہوائی اڈے سے لیکر بہشت زہرا (س)  تک کے راستہ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول برسائے گئے اور موٹر سائیکل سواروں نے اس راستے میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ آج سے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی اور عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ 22 بہمن انقلاب اسلامی کی سالگرہ تک جاری رہےگا۔