ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کا جشن+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i400866-ایران_میں_انقلاب_اسلامی_کی_کامیابی_کا_جشن_ویڈیو
 ایران کا اسلامی انقلاب آج سے تینتالیس سال قبل گیارہ فروری سن انیس و اناسی کو رہبر کبیر خمینی بت شکن (رح) کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہوا اور آج آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran

 ایران کا اسلامی انقلاب آج سے تینتالیس سال قبل گیارہ فروری سن انیس و اناسی کو رہبر کبیر خمینی بت شکن (رح) کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہوا اور آج آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

دارالحکومت تہران میں مرکزی تقریب آزادی اسکوائر پر منعقد ہورہی ہے جہاں شہر کے بارہ مختلف نقطوں سے موٹر ریلیاں حرکت کرنے کے بعد وہاں پہنچیں۔  

دنیا کے سبھی آزاد ضمیر اور حریت پسندوں کی ڈھارس اور مستکبرین عالم کی آنکھوں کا کانٹا بنا ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن ایران اور دنیا کے دیگر ممالک منجلہ ہندوستان پاکستان میں تمام تر شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔