Mar ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • مقدس دفاع میں فضائیہ کا مثالی کردار، میجر جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مقدس دفاع میں ایران کی فضائیہ کا کردار بے نظیر ہے اور جنگی طیاروں کے پرزے بنانا اور ان کی حفاظت کرنا فضائیہ کے کارکنوں کی مہارت و تکنیکی علم و دانش کا بین ثبوت ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد باقری نے ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں دزفول ایر بیس میں ایران کی فضائیہ کے ثمرات و مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے آٹھ سالہ مقدس دفاع اور ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں فضائیہ کے کردار کو قابل تحسین بتایا ۔

انھوں نے کہا کہ دزفول میں فضائیہ کی یہ نمائش اس کے کارکنوں کی ہمت و حوصلے اور عزم و ارادے کے ساتھ ان کی مجاہدت کا نتیجہ ہے۔

جنرل محمد باقری نےایرانی فضائیہ کی اس نمائش کے تکنیکی شعبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود جنگی طیاروں کے پرزے بنانا اور ان کی حفاظت کرنا فضائیہ کے کارکنوں کی مہارت و کمال اور تکنیکی علم ودانش کا بین ثبوت ہے۔

ٹیگس