ماہ رمضان کی آمد پر امت مسلمہ کو صدر ایران کی مبارکباد
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i403308-ماہ_رمضان_کی_آمد_پر_امت_مسلمہ_کو_صدر_ایران_کی_مبارکباد
صدر جمہوریہ ایران نے اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت کو ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۴:۱۶ Asia/Tehran
  • ماہ رمضان کی آمد پر امت مسلمہ کو صدر ایران کی مبارکباد

صدر جمہوریہ ایران نے اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت کو ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر ایران نے اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت کو ماہ مبارک رمضان کے آغاز کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی ملکوں کے سربراہان مملکت کو الگ الگ پیغام میں ماہ مبارک رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ برکتوں سے بھرا یہ مہینہ مسلمانوں اور اللہ کے نیک بندوں کے لئے گناہوں سے بچنے اور نفس کی پاکیزگی کا موقع فراہم کرے گا تا کہ اس طرح متقین کے زمرہ میں قرار پائیں اور الہی قرب حاصل ہو۔

اسی طرح انہوں نے امید ظاہر کی کہ رحمت و مغفرت کے اس مہینے میں اسلامی ملکوں کے سربراہان مملکت اور دانشور افراد اسلامی امت میں اتحاد کو مضبوط بنانے کے لئے موثر قدم اٹھائیں گے اور اس مہینے کی برکت سے پوری دنیا میں خاص طور پر فلسطین میں امن قائم اور ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ قطر، سعودی عرب، فلسطین، بحرین، کویت، شام، یمن، متحدہ عرب امارات، ترکی، آذربائیجان، اردن اور عمان میں ہفتے سے ماہ مبارک رمضان شروع ہو گیا ہے، جبکہ اسلامی جموریہ ایران، عراق، پاکستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان میں آج سے ماہ مبارک رمضان شروع ہو رہا ہے۔