Apr ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • والی بال کے مقابلوں میں ایرانی ٹیموں کی فتح

ایرانی لڑکے اور لڑکیوں کی والی بال ٹیموں نے اٹلی میں جاری کورناکیا کپ کے آغاز میں اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے دی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، نوجوان ایرانی لڑکیوں کی والی بال ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں ہنگری کی ٹیم کو ہرا دیا۔ نوجوان لڑکیوں کی ایرانی ٹیم نے کورناکیا کپ کے کوالیفائی میچ میں ارجنٹائن کو شکست سے دوچار کیا ۔
اس سے پہلے لڑکوں کی ایرانی ٹیم نے اپنے پہلے کوالیفائی میچ میں اطالوی ٹیم کا مقابلہ کیا اور تین صفر سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کی۔
واضح رہے کہ کورناکیا کپ کے کوالیفائی میچ تین روز تک اٹلی کے شہر پوردنونا میں جاری رہیں گے۔

ٹیگس