اس سال 40 ہزار ایرانی حج کی سعادت حاصل کریں گے
May ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
اس سال 40 ہزار کے قریب ایرانی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔
حج و زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام عبدالفتاح نواب نے کل قم میں آیات عظام "ناصر مکارم شیرازی"، "حسین نوری همدانی" اور "جعفر سبحانی" سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 39 ہزار 6 سو ایرانی سرزمین وحی کا سفر کریں گے۔
ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سید صادق حسینی نے اس موقع پر کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کیلئے ایران کا پہلا کاروان جون کے مہینے میں روانہ ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے اسلامی ممالک کے افراد مناسک حج میں شرکت نہ کرسکے۔
دنیا بھر سے ہر سال تقریبا 25 لاکھ زائرین خانہ خدا حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں۔