دو ایرانی پہلوان، عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i406300-دو_ایرانی_پہلوان_عالمی_درجہ_بندی_میں_پہلے_نمبر_پر
دو ایرانی پہلوان ، عالمی کشتی فیڈریشن کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • دو ایرانی پہلوان، عالمی  درجہ بندی میں پہلے نمبر پر

دو ایرانی پہلوان ، عالمی کشتی فیڈریشن کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے۔

عالمی کشتی فیڈریشن کی جارہ کردہ تازہ  درجہ بندی کے مطابق ایران کے پہلوان محمد رضاگرائی اور محمد ہادی ساروی اپنے اپنے گروپ میں پہلے نمبر کھڑے ہیں  جبکہ عالمی کشتی فیڈریشن کی درجہ بندی میں، ایران کے محمد علی گرائی اور میثم دلخانی اپنے اپنے گروپ میں دوسرے نمبر ہیں۔
عالمی کشتی فیڈریشن نے یہ درجہ بندی دوہزار بائیس کے عالمی مقابلوں سے پہلے جاری کی ہے ۔ یہ درجہ بندی ترکی، قزاقستان، اٹلی اور تیونس میں ہونے والے عالمی مقابلوں کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔