Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کی غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

حکومت ایران کے ترجمان نے گذشتہ چار ماہ کے دوران ایران کی غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق حکومت ایران کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے گذشتہ چار ماہ کے دوران ایران کی غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ایران کی  نان پیٹرولیئم برآمدات کی مالیت سترہ ارب دو سو چالیس ملین ڈالر تک پہنچ گئی جس سے گذشتہ سال کے ان چار ماہ کے مقابلے میں بائیس فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ 

ایران میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال تین اگست کو بر سر اقتدار آنے والی ایران کی تیرہویں حکومت، خارجہ پالیسی میں توازن برقرار کرنے کے ساتھ ساتھ پڑوسی اور مسلم ملکوں کے ساتھ تعلقات و تعاون کی توسیع پر خاص توجہ دے رہی ہے۔

علاقائی رجحان کی پالیسی، مشرق کی طرف رجحان اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی تنطیموں میں شمولیت نیز فعال کردار ایسے اقدامات ہیں جو حکومت کی جانب سے خارجہ پالیسی میں توازن برقرار کرنے کے لئے عمل میں لائے گئے ہیں۔

ٹیگس