ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i411695-ایران_میں_نئے_تعلیمی_سال_کا_آغاز
ایران میں آج صبح اسکول کی گھنٹی بجنے کے ساتھ ہی نئے تحصیلی سال کا آغاز ہو گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

ایران میں آج صبح اسکول کی گھنٹی بجنے کے ساتھ ہی نئے تحصیلی سال کا آغاز ہو گیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے گھنٹی بجانے کے عمل سے ہوا جس کے بعد صدر نے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو خطاب بھی کیا۔

گزشتہ دو سال کورونا وائرس کے سبب تعلیمی نظام میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر کلاسز آئن لائن ہو رہے تھے تاہم اس سال تمام طالبعلم اسکول جائیں گے اور کلاس روم میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کریں گے۔

ایران بھر کے ایک لاکھ 10 ہزار اسکولوں میں اس سال ایک کروڑ 60 لاکھ طلاب تعلیم حاصل کریں گے۔