خلیج فارس کی سلامتی کو یقینی بنایا ہوا ہے: سپاہ پاسداران انقلاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i412355-خلیج_فارس_کی_سلامتی_کو_یقینی_بنایا_ہوا_ہے_سپاہ_پاسداران_انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی سلامتی کو ایران اور علاقے کے دیگر ممالک کے تعاون سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • خلیج فارس کی سلامتی کو یقینی بنایا ہوا ہے: سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی سلامتی کو ایران اور علاقے کے دیگر ممالک کے تعاون سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری شعبے کے سربراہ ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے ایک تقریر کے دوران کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں خلیج فارس میں اپنے مفادات اور علاقے میں باقی رہنے کے جواز کی تلاش میں ہیں۔

ایڈمیرل تنگسیری نے کہا کہ سپاہ پاسداران کے بحری یونٹ کی اسٹریٹیجی امن، دوستی اور برادری پر استوار ہے جس کے ذریعے علاقے کی سلامتی کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بحری شعبے میں ایران کی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی نوجوانوں نے خوداعتمادی اور اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر جدید ترین بحری  جہاز اور فوجی وسائل تیار کئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چھے مہینے کے اندر ملک میں تیار شدہ مزید تین فوجی جہاز بحریہ کے حوالے کردیئے جائیں گے۔