ایران ، تہران کے جیل کی گارمنٹ فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i412756-ایران_تہران_کے_جیل_کی_گارمنٹ_فیکٹری_میں_لگی_آگ_بجھا_دی_گئی
تہران کے اوین جیل کی گارمنٹ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Oct ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران ، تہران کے جیل کی گارمنٹ فیکٹری میں لگی آگ  بجھا دی گئی

تہران کے اوین جیل کی گارمنٹ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران:تہران کے اوین جیل کی گارمنٹ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے پریس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چوری اور دھوکہ دہی کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کے دو گروہوں میں تصادم کے دوران، جیل میں قائم گارمنٹ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قیدیوں کا جھگڑا ختم کرا دیا اور فائر بریگیڈ کے تعاون سے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

جیل کے اندر امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں جیل انتظامیہ کو پولیس کے اضافی دستوں کا تعاون بھی حاصل  کرنا پڑا۔

ایرانی عدلیہ کے پریس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو ٹیلی فون کے ذریعے اہل خانہ سے بات چیت کرکے اپنی خیرت سے آگاہ کرنے کا موقع بھی فراہم کردیا گیا۔