ایران، دہشت گردوں کی 3 خطرناک ٹیمیں گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i413768-ایران_دہشت_گردوں_کی_3_خطرناک_ٹیمیں_گرفتار
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خفیہ ایجنسی نے دہشت گرد گروہ ایم کے او کی تخریبی ٹیموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
(last modified 2026-06-28T14:32:50+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران، دہشت گردوں کی 3 خطرناک ٹیمیں گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خفیہ ایجنسی نے دہشت گرد گروہ ایم کے او کی تخریبی ٹیموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجینس ادارے کے اہلکاروں کی کوششوں سے وابستہ 3 ٹیمیں، جو صوبہ خوزستان، فارس اور اصفہان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں، بروقت آپریشن کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ ٹیموں نے فسادیوں کو بھرتی کرنے اور نیٹ ورک بنانے اور حکومت، سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے مراکز پر حملہ کرنے، عوامی املاک کو تباہ کرنے اور شہریوں کو مارنے کی کوشش جیسی کارروائیوں کو عملی جامہ پہنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔