Nov ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • کلینز مین کو کی روش کا جواب، فیفا سے استعفی دیں

فٹبال کے سابق جرمن اسٹار کھلاڑی یورگن کلینزمین کے بیان پر ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ کارلوس کی روش نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ، کی روش نے انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں جس میں کلینزمین سن اٹھانوے کے فیفا ورلڈکپ میں ایران اور جرمنی کے میچ کے شروع میں ایران کے فٹبال کھلاڑی احمد رضا عابد زادہ سے پرچم تبدیل کرتے نظر آ رہے ہیں، کلینز مین پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ آپ نے بغیر شناخت کے، کی روش کی شخصیت پر انگلی اٹھائی ہے۔

کی روش نے اس طرح پوسٹ کیا ہے کہ محترم یورگن آپ نے ہی مجھے پہلے کارلوس پکارا اور اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے میں آپ کو یورگن  بلاؤں خواہ آپ مجھ کو ذاتی طور پر نہ بھی جانتے ہوں جبکہ آپ نے میری غیرت پر سوال اٹھا دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ فٹبال کے میدان میں آپ کی کارکردگی کے بارے میں کتنی اہمیت دیتا ہوں مگر آپ کا بیان فٹبال میں ایران کی تہذیب، ایران کی قومی فٹبال ٹیم اور میرے کھلاڑیوں کی نظر میں باعث شرم بنا ہے ۔ جان لیں کہ کوئی بھی ہمارا اتحاد متاثر نہیں کر سکتا اس لئے کہ یہ مسئلہ ہماری سطح سے بالا تر ہے۔

کی روش نے کہا کہ ان باتوں کے باوجود ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ میں آئیں، ایرانی فٹبال کھلاڑیوں سے ملیں، ان سے ان کے ملک، ایرانی عوام نیز ایران کی ہزاروں سال قدیم تہذیب و تمدن کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ایران کے کھلاڑیوں سے جانیں کہ وہ فٹبال کو کس قدر پسند کرتے اور اس کھیل کا احترام کرتے ہیں۔

ٹیگس