Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی ٹیکنالوجی، پیداوار اور صنعت کی نمائش کا معائنہ کیا

رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتے کو ایران کی سائنسی اور صنعتی پیداوار اور صلاحیتوں کی نمائش کا معائنہ کیا۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر ایرانی سائنسدانوں، موجدوں اور ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبے میں سرگرم نالج بیسڈ کمپنیوں کے ماہرین اور سربراہوں سے ملاقات کی اور نمائش میں پیش کردہ صنعتی اور سائنسی نمونوں کا معائنہ کیا۔ آپ نے تین گھنٹے تک نمائش میں موجود تمام اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ اس نمائش میں کان اور کان کنی کی صنعت، الیکٹرانکس اور مواصلات، خلائی اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، گاڑیوں، زراعت اور غذائی صنعت، ریلوے، سڑک اور شاہراہوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی، بحری نقل و حمل اور فضائی شعبوں میں ایران کے اندر تیار شدہ اور زیر استعمال جدید ترین ایجادات کو پیش کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، تعمیرات، پیٹرولیم اور تیل کے شعبے، گھریلو الیکٹرک اور الیکٹرانک وسائل، پارچہ بافی، ماہیگیری، پانی، بجلی اور بجلی گھروں اور ڈیم بنانے کی صنعت سمیت، آئی ٹی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مصروف ایرانی کمپنیوں اور صنعتی مراکز کی صلاحیتوں اور پیداوار کی نمائش بھی کی گئی جس کا رہبر انقلاب اسلامی نے پوری دلچسپی کے ساتھ معائنہ کیا۔

ٹیگس