Mar ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کو جمہوریت اور انسانی حقوق کا نام لینے کا بھی حق نہیں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کی بات کرنے کا حق نہیں ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نسل پرست صیہونی حکومت کا اسٹریٹیجک اتحادی اور اس کے جرائم کا سب سے بڑا حامی ہے۔ 
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ ایک زمانے میں جنوبی افریقہ کی نسل پرست حکومت کر رہا تھا اور سی آئی اے نے، آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی گرفتاری میں اس حکومت کے ساتھ تعاون بھی کیا تھا۔ 
ناصر کنعانی کے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس وقت بھی غاصب صیہونی حکومت کی غیر مشروط حمایت کررہا ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بارے میں حکومت امریکہ کے دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کا حق حاصل نہیں کیونکہ وہ اس پر یقین ہی نہیں رکھتا۔ 

ٹیگس