اسرائیل ایران کی عسکری طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i420302-اسرائیل_ایران_کی_عسکری_طاقت_کا_مقابلہ_نہیں_کرسکتا
ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی عسکری طاقت کے مقابلے کی سکت نہیں رکھتا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل ایران کی عسکری طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتا

ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی عسکری طاقت کے مقابلے کی سکت نہیں رکھتا۔

سحر نیوز/ ایران: صیہونی فوج کے سرغنہ کے بیان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کا کہنا تھا کہ یہ بیان اسرائیلی فوجیوں کے پست حوصلے بلند کرنے اور اندرونی مشکلات پر قابو پانے کی ناکام کوشش ہے۔
جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ صیہونی حکومت ڈوب رہی ہے اور اس کے خاتمے کے آثار نمایاں ہورہے ہیں۔
ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کا قد انتا بڑا نہیں کہ جسے ایران کے لئے خطرہ سمجھا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صیہونی حکومت کا کوئی بھی احمقانہ اقدام صرف کے اس کے زوال کے عمل کو تیز کرنے کے باعث بنے گا۔
قابل ذکر ہےکہ صیہونی حکومت کی فوج کے سرغنہ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل امریکہ کے بغیر بھی ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔