سپاہ پاسداران انقلاب کا تھرموبارک وارہیڈ سے لیس راکٹ، دشمنوں کے لئے نیا خطرہ
May ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
تھرمو بارک وارہیڈ سے لیس سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا راکٹ کا تجربہ کامیاب رہا۔
رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فجر پانچ سی راکٹوں پر نصب ہونے والا یہ وارہیڈ ٹی این ٹی سے ڈیڑھ گنا زیادہ تخریبی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں دشمنوں کو زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس وارہیڈ کی حساسیت ٹی این ٹی دھماکہ خیز مادے سے کہیں کم ہے جس کے نتیجے میں اسے راکٹ پر نصب کرتے وقت خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تھرمو بارک ہتھیار فضا میں موجود آکسیجن کا استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں میں دھماکے کی صلاحیت کئی گنا زیادہ ہوجاتی ہے۔