May ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  •  تہران کیلئے سوخوئی 35 جیٹ فائٹروں کی پہلی کھیپ

سوخوئی پینتیس جیٹ فائٹروں سوخوئی پینتیس SU-35 کی پہلی کھیپ بہت جلد ایران کے حوالے کردی جائے گی۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی فوج کے اعلان کے مطابق، چوتھی نسل کے یہ جیٹ فائٹر طیارے آئندہ ہفتے روس سے تہران پہنچ جائیں گے۔
سوخوئی پینتیس لڑاکا طیارے کم اونچائی پر پندرہ سو کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑ سکتے ہیں جبکہ زیادہ اونچائی پر ان کی رفتار ڈھائی ہزار کلومیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ جیٹ فائٹر انتہائی ترقی یافتہ فیز ایرے ریڈار سے لیس ہیں اور بیک وقت تیس اہداف کی شناخت اور آٹھ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مذکورہ جیٹ طیاروں کو بیک وقت فضا سے فضا، فضا سے زمین، اور اینٹی شپ اور اینٹی ریڈار میزائلوں سے لیس کیا جاسکتا ہے۔
ایران کی مسلح افواج نے چند ماہ قبل روس سے اس نوعیت کے لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس