زاہدان میں ایسے ہوا تھا دہشت گردانہ حملہ+ حالات کنٹرول میں+ ویڈیوز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i423561-زاہدان_میں_ایسے_ہوا_تھا_دہشت_گردانہ_حملہ_حالات_کنٹرول_میں_ویڈیوز
آج صبح 7 بجکر 15 منٹ پر 4 دہشتگردوں نے تھانے پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ حملہ خودکش نہیں تھا ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran

آج صبح 7 بجکر 15 منٹ پر 4 دہشتگردوں نے تھانے پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ حملہ خودکش نہیں تھا ۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے آئی جی پولیس جنرل جلیلیان نے کہا ہے کہ شہر زاہدان میں آج صبح 4 دہشتگردوں نے تھانہ نمبر 16 پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، ہونے والے حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تمام دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں پولیس کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

زاہدان کے تھانے پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد حالات معمول پر آ گئے۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تھانے میں عام شہریوں کی طرح  آئے اور پھر اس کے بعد انہوں نے کارروائی شروع کی۔

مذکورہ بالا ویڈیو علاقے میں قائم امن و امان کو ظاہر کرتا ہے۔