Jul ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

ایران اور پاکستان کے وزرائے مواصلات وانفارمیشن ٹیکنالوجی نے تہران میں ملاقات اور مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے مواصلات وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے تیسرے اجلاس کے پہلے دن ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسیٰ زارع پور نے اپنے پاکستانی ہم منصب صادق افتخار سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت دونوں ممالک خلا، انفراسٹرکچر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور میسنجر، ڈیٹا ٹرانزٹ، پوسٹ اور فنانشل پوسٹ، ایجوکیشن اینڈ انوویشن، ریگولیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے مواصلاتی وانفارمیشن ٹیکنالوجی کا تیسرا دو روزہ اجلاس کل بروزبدھ تہران میں شروع ہوا جس میں تنظیم کے رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 11اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں۔

اجلاس کے پہلے دن ای سی او کے رکن ممالک کے مواصلاتی ماہرین کااجلاس منعقد ہوا جبکہ جمعرات کو کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں اجلاس منعقد ہوگا۔

ٹیگس