ایران اور پاکستان کے وزرائے داخلہ کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456720-ایران_اور_پاکستان_کے_وزرائے_داخلہ_کا_دوطرفہ_تعلقات_کے_فروغ_پر_زور
ایران اور پاکستان کے وزرائے داخلہ نے اپنی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔
(last modified 2026-09-21T16:11:26+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے داخلہ کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور

ایران اور پاکستان کے وزرائے داخلہ نے اپنی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ملاقات اور بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسکندر مومنی کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 محسن نقوی  پیر کو تہران پہنچے جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔

اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کو آگے بڑھانا اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدے کی شقوں کا جائزہ لینا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel