Aug ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران اورعوامی رضا کار فورس بسیج رول ماڈل: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی فورس قرار دیا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈروں نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ دشمن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور عوامی رضا کار فورس بسیج کی شبیہ بگاڑ کر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ سپاہ پاسداران اور رضا کار فورس بسیج دونوں مقبول ہیں اوران کی اس مقبولیت سے ایران کے دشمن بوکھلاہٹ میں مبتلا ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ دشمن مختلف حیلے بہانوں سے سپاہ پاسداران کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش میں ہیں تا کہ اس کو نمونہ عمل اور آئیڈیل بنا کر دنیا میں اس کی پیروی نہ کی جائے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج سپاہ پاسداران دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشت گری فورس اور ایک منظم و مسلح ادارہ ہے۔

آپ نے فرمایا کہ سپاہ پاسداران ایسے ایسے کارنامے انجام دینے پر قادر ہے جو دنیا کی بڑی فوجیں انجام دینے سے عاجز ہیں۔

 

ٹیگس