افغانستان میں تسنیم خبررساں ایجنسی کے فوٹوگرافر کی رہائی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i424990-افغانستان_میں_تسنیم_خبررساں_ایجنسی_کے_فوٹوگرافر_کی_رہائی
افغانستان میں تسنیم خبر رساں ایجنسی  کے فوٹو گرافر محمد حسین ولایتی کو رہا کردیا گیا ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں تسنیم خبررساں ایجنسی کے فوٹوگرافر کی رہائی

افغانستان میں تسنیم خبر رساں ایجنسی  کے فوٹو گرافر محمد حسین ولایتی کو رہا کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے تسنیم خبر رساں ایجنسی کے فوٹوگرافر محمد حسین ولایتی کی رہائی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوٹوگرافر کو رہائی کے بعد کابل میں ایرانی سفارت خانے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے اس ادارے کے فوٹو گرافر محمد حسین ولایتی کو گزشتہ رات کابل میں ایرانی سفارت خانے کی تحویل میں دے دیا۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کے فوٹو گرافر محمد حسین ولایتی گزشتہ ہفتے قانونی طور پر اپنے نجی کام سے افغانستان گئے تھے۔ وہ دس دن تک کابل میں رہے لیکن جب تہران واپسی کے لئے وہ کابل ہوائے اڈے پہنچے تو کوئی واضح وجہ بتائے بغیر ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔