تہران میں 37 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i426045-تہران_میں_37_ویں_بین_الاقوامی_وحدت_اسلامی_کانفرنس_کا_آغاز
تہران میں 37 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  •  تہران میں 37 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز

تہران میں 37 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کی شرکت اور خطاب سے تہران میں 37 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے۔

تہران میں 37 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں 41 اسلامی ممالک کے 110 علماء اور دانشور شریک ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق 37 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں 20 ممالک سے 200 مقالے بھیجے گئے۔

بعض یورپی ممالک میں قرآن مجید کی ہونے والی توہین کے پیش نظر اس سال عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر قرآن مجید سے متعلق ایک فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔