طوفان الاقصی خود فلسطینیوں کا اپنا فیصلہ تھا: ایران کے وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i427024-طوفان_الاقصی_خود_فلسطینیوں_کا_اپنا_فیصلہ_تھا_ایران_کے_وزیر_خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت کرتے ہیں اور اس سے کبھی انکار بھی نہیں کریں گے، لیکن الاقصیٰ طوفان آپریشن سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۵:۳۶ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی خود فلسطینیوں کا اپنا فیصلہ تھا: ایران کے وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت کرتے ہیں اور اس سے کبھی انکار بھی نہیں کریں گے، لیکن الاقصیٰ طوفان آپریشن سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سحرنیوز/ ایران :ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سی این این نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کا الاقصیٰ طوفان آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم فلسطین کی حمایت کرتے ہیں اور اس کی تردید بھی نہیں کرتے، لیکن ایران کا الاقصیٰ طوفان آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سات اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ خود فلسطینیوں کا فیصلہ تھا۔"حسین امیرعبداللہیان نے یہ بیان بعض صہیونی حکام کے ان بیانات کے جواب میں دیئے ہیں کہ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔