اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ سبھی ممالک اور بین الاقوامی ادارے ، اخلاقی انسانی اور قانونی لحاظ سے غرب اردن میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تکرار کو رکوانے کے پابند ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری منگل کو چار بجے شام کو مجلس شورائے اسلامی پارلیمٹ میں انجام پائے گی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیرس اولمپک کے حوالے سے تہران پر لگائے جانے والے اسرائیلی الزامات کو غزہ میں جاری نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ نے چینی وفد سے ملاقات میں منصفانہ اور پائدار امن کے حصول کے لئے روس کے ساتھ مذاکرات پر اپنے ملک کی آمادگی کی خبر دی ہے۔
ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کثیر جہتی نظام کے استحکام پر زور دیا ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے خبردار کیا ہے کہ لبنان یقینی طور پر صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ثابت ہو گا کہ جہاں سے وہ واپسی نہیں کر پائے گا۔
سعودی عرب وزیر خارجہ اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ایک دوسرے سے فون پر بات کی ہے۔
ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے مہمانوں کے ساتھ ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ باقری کنی نے بات چیت کی اور صیہونی حکومت کے جرائم روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور مہدی صفری نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک کے درمیان مختلف جہتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم اجلاس کے مقاصد میں سے ایک ہے۔
ایران کے انسانی حقوق کمیشن کے سیکرٹری کاظم غریب آبادی نے کہا کہ 2018 سے سویڈن میں غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے ایرانی شہری حمید نوری کو آزاد کر دیا گیا ہے۔