Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  •  اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز، نعرہ تکبیر کی صدائيں، پھولوں کی بارش

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج سے بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی اور عشرہ فجر کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی وطن واپسی اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے ایران ميں مختلف مقامات پر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مناسبت سے ملک بھر میں مسجدوں اور مقدس مقامات سے نعرہ تکبیر کی صدائيں بلند کی گئيں اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے مساجد اور مقدس مقامات سے تکبیر کے ساتھ ہی کلیساؤں سے ناقوس کی صدائيں بلند ہوئيں جبکہ ریل گاڑیوں اور بحری جہازوں کے ویسل بھی بجائے گئے۔

بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ پروگراموں میں سب سے بڑا پروگرام آپ کے مزار پر منعقد ہوا ۔ اس مناسبت سے مہرآباد ایئرپورٹ سے بہشت زہرا تک موٹر سائیکل سوار جوانوں کی ریلی اور ان راستوں پر ہیلی کاپٹروں سے پھول برسائے گئے جن سے گذر کر حضرت امام خمینی تاریخی قبرستان بہشت زہرا پہنچے تھے ۔

سحرعالمی نیٹ ورک عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی اپنے تمام سامعین ، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس