پیراایتھلیٹکس کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i430571-پیراایتھلیٹکس_کے_مقابلوں_میں_ایرانی_کھلاڑیوں_کی_عمدہ_کارکردگی
پیرا ایتھلیٹکس اور معذوروں کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہو رہے ہيں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • پیراایتھلیٹکس کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

پیرا ایتھلیٹکس اور معذوروں کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہو رہے ہيں۔

سحر نیوز/ ایران: پیرا ایتھلیٹکس اور معذوروں کے پہلے دن کے مقابلوں میں ایران نے سونے اور چاندی کے دو میڈل جیت لئے۔

ایرانی کھلاڑی علی الفت نیا نے ٹی سینتس کلاس لانگ جمپ میں چھلانگ لگا کر پانچ اعشاریہ نو چھے کا ریکارڈ قائم کیا اور گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے،اسی طرح ایران کے دوسرے کھلاڑی شاہم رستگاری، ٹی سینتس کلاس کی چارسو میٹر دوڑ میں چوّن اعشاریہ زیرو نو سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کا تمغہ جیت لیا ۔

واضح رہے کہ پیرا ایتھلیٹکس اور معذوروں کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہو رہے ہيں اور اس میں ایرانی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔