پاکستان کے ساتھ رابطوں کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہیں: صدر ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پاکستان کے نئے وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ کا خیرمقدم کیا ہے۔
سحرنیوز/ ایران: صدر مملکت ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں ایک بار پھر پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔
اسلامی جموریہ ایران کے صدر نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور ثقافتی رشتوں اور ہمسائیگی سے بالاتر قربت پر مبنی ہیں اور ہم اپنے پڑوسیوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی پالیسی کے فریم ورک کے حوالے سے دوست اور برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان سے دوطرفہ بات چیت اور ہمہ جہت تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں اور قربت پر مبنی ہیں، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پڑوسیوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی پالیسی کے فریم ورک کے حوالے سے دوست اور برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
رئیسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت اس ملک کی ترقی میں کامیاب قدم اٹھائے گی اور اللہ تعالیٰ سے نئی حکومت کی کامیابی اور پاکستانی عوام کی عافیت کی دعا کی۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے نئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات بہتر ہوں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان دوستی کے گہرے رشتوں کی بدولت باہمی تعاون کی راہ میں موجود بے شمار مواقع اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی راہ میں موثر قدم اٹھا سکتے ہیں۔