ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر آذربائیجان کے صدر کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i433469-ایرانی_صدر_کے_ہیلی_کاپٹر_حادثے_پر_آذربائیجان_کے_صدر_کا_ردعمل
آذربائیجان کے صدر نے اپنے بیان میں صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پراپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر کی خیریت کے لیے دعا کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر آذربائیجان کے صدر کا ردعمل

آذربائیجان کے صدر نے اپنے بیان میں صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پراپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر کی خیریت کے لیے دعا کی ہے۔

آذربائیجان کے صدر:

آج ایران کے صدر کے ساتھ دوستانہ ملاقات کے بعد ایران میں اعلیٰ وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ پر ہم بہت پریشان ہوئے ۔

ہماری دعا صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ ہے۔

ایک پڑوسی، دوست اور برادر ملک کے حیثیت سے آذربائیجان ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے۔