اسلامی جمہوریہ ایران کی حکیمانہ قیادت کے سائے میں ایران کے موثر اور تعمیری کردار میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i433642-اسلامی_جمہوریہ_ایران_کی_حکیمانہ_قیادت_کے_سائے_میں_ایران_کے_موثر_اور_تعمیری_کردار_میں_کوئی_خلل_نہیں_آئے_گا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی اشتراک عمل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موثر اور تعمیری کردار میں کوئی وقفہ نہيں آئے گا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی حکیمانہ قیادت کے سائے میں ایران کے موثر اور تعمیری کردار میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی اشتراک عمل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موثر اور تعمیری کردار میں کوئی وقفہ نہيں آئے گا-

سحرنیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا ایکس پر شہید صدر رئیسی کے حامل ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی تاریخی تشییع جنازہ اور ایران کے علاقائی و بین الاقوامی کردار کا ذکر کیا ہے-

انہوں نے کہا کہ حالیہ تلخ حادثے میں ایران نے اپنے ہردلعزیز اور لائق و فائق صدر اور فعال و مجاہد وزیرخارجہ کو کھویا ہے لیکن مدیر و مدبر قیادت اور عظیم و قدرشناس نیز بیدار قوم کے ہاتھوں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت اور علاقائی و بین الاقوامی اشتراک عمل میں اس کے موثر اور تعمیری کردار میں ذرہ برابر وقفہ نہيں آئےگا-