Jun ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • سالانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہندوستانی زائرین امام علی رضا(ع) کی زیارت سے شرفیاب

ہندوستان میں تعینات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے بتایا کہ ہر سال ہندوستان سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ڈیڑھ لاکھ عقیدت مند حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چار کروڑ ہندوستانی شیعہ مشہد مقدس کا سفر کرنے اور زیارت امام رضا(ع) سے شرفیاب ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔ آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے ہندوستان کے مسلمانوں کے علم و دانش میں بہتری کی ضرورت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں ہر سال امام رضا(ع) سے متعلق نشستیں اور اجلاس منعقد کئے جانے چاہیئے۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ہندوستان میں حضرات معصومین علیہم السلام کی نسبت بہت زیادہ عقیدت و محبت پائی جاتی ہے۔ برصغیر کے شیعہ خدا کے آخری پیغمبر(ص) کی تعلیمات سے مستفید ہونے کے لئے تڑپتے ہیں۔
جناب مہدوی پور نے ہندوستانی شیعوں کی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وسیع وعریض خطے پر 20 ہزار مساجد میں اہل تشیع اپنی فرائض انجام دیتے ہیں۔
ہندوستان میں تعینات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ اس ملک میں 860 امام جمعہ دینی اور مذہبی تعلیمات کے فروغ دینے کے لئے انجام دیتے ہیں اور ہندوستان کے شیعوں کی خدمت کر رہے ہیں۔
جناب مہدوی پور نے مزید یہ بتایا کہ ہندوستان 45 ہزار حسینیہ اور امام باڑے موجود ہیں جن میں عاشورا اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عظیم الشان اجتماعات اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے ہندوستان کے اہلسنت مسلمانوں کی تعداد 20  کروڑ بتاتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کے درمیان محبت و بھائی چارے کا جذبہ مثالی ہے۔ جناب مہدوی فر نے ہندوستانی شیعوں کے افکار پر انقلاب اسلامی کے اثرات کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ ڈیڑھ لاکھ ہندوستانی شیعہ، مشہد مقدس کا سفر کرتے ہیں اور امام رضا(ع) کی زیارت سے شرفیاب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے پرچم کو ہندوستان میں لانا ایک روحانی و معنوی رسم ہے جو ہر سال ہندوستان میں خاص عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے اور لوگ فرزند رسول(ص) سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

ٹیگس