اربعین حسینی کا عظیم الشان اجتماع حق کی جاودانگی اور ظلم کی ابدی نابودی کا واضح اور نمایاں نمونہ
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اربعین حسینی کے بے مثال اور عظیم الشان اجتماع کو، حق کی جاودانگی اور ظلم کی ابدی نابودی کا واضح اور نمایاں نمونہ قرار دیا۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں مقبوضہ فلسطین کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کے ہاتھوں نہتھے فلسطینیوں کے جاری قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی کا عظیم ترین درس، حق و حقیقت اور صراط مستقیم پر چلنا، مظلوموں کی حمایت کرنا اور یزید اور یزیدیوں سے عملی طور پر نفرت و بیزاری کا اظہار کرنا ہے۔ آج کے ایسے یزیدیوں سے بھی نفرت کا اظہار کرنا ہے جنھوں نے غزہ میں چالیس ہزار سے زائد نہتھے عام شہریوں کو تہہ تیغ کر دیا جن میں بیشتر تعداد عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج کے یزیدیوں کے ظلم کی تلوار پر مظلوم فلسطینیوں کے خون کی فتح یقینی ہونے پر تاکید کرتے ہوئے اربعین حسینی کے بے مثال اور عظیم الشان اجتماع کو حق کی جاودانگی اور ظلم کی ابدی نابودی کا واضح اور نمایاں نمونہ قرار دیا۔