ایران میں داخل ہونے والی دہشت گرد ٹیم تہس نہس، سرغنہ بھی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i437165-ایران_میں_داخل_ہونے_والی_دہشت_گرد_ٹیم_تہس_نہس_سرغنہ_بھی_ہلاک
ایران کے سیکورٹی اداروں نے کردستان میں مریوان سرحد سے ملک میں داخل ہونے والی دہشت گرد ٹیم کو تہس نہس کردیا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران میں داخل ہونے والی دہشت گرد ٹیم تہس نہس، سرغنہ بھی ہلاک

ایران کے سیکورٹی اداروں نے کردستان میں مریوان سرحد سے ملک میں داخل ہونے والی دہشت گرد ٹیم کو تہس نہس کردیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات دہشت گردوں کی ٹولی صوبہ کردستان کے شہر مریوان کی سرحد سے در اندازی کا ارادہ رکھتی تھی لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے گھات لگا کر ان پر حملہ کردیا۔ بیان کے مطابق اس دوران ہونے والے جھڑپ میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد گروہ کوملہ کا ایک سرغنہ ربیوار کریمیان بھی شامل ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں خبردار کیا گيا ہے کہ ملک کی سلامتی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اپنے ملک کے خلاف دہشت گردانہ عزائم رکھنے والوں کو کسی بھی جغرافیائی حدود میں نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔