ایران کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت 32.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i437340-ایران_کی_ہمسایہ_ممالک_کے_ساتھ_تجارت_32.6_ارب_ڈالر_تک_پہنچ_گئی
اسلامی جمہوریہ ایران کی کسٹم ایڈمنسٹریشن کے صدر نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں 15 پڑوسی ممالک کے ساتھ ملک کی نان آئل تجارت 32.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت 32.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی کسٹم ایڈمنسٹریشن کے صدر نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں 15 پڑوسی ممالک کے ساتھ ملک کی نان آئل تجارت 32.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

سحرنیوز/ایران: مہر نیوز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی کسٹم ایڈمنسٹریشن کے صدر محمد رضوانی فر نے بتایا کہ 21 مارچ سے 22 ستمبر 2024 تک ایران اور 15 پڑوسی ریاستوں کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 50 ملین ٹن رہا، جس کی مالیت 32.6 ارب ڈالر ہے جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کی نسبت وزن اور قدر میں بالترتیب 5 اور 15 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے میں ایران نے 39 ملین ٹن نان پیٹرولیم اشیاء برآمد کیں جن کی مالیت 15.6 ارب ڈالر ہے۔