ایران کے صوبۂ خوزستان میں جاسوسی نیٹ ورک تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i440489-ایران_کے_صوبۂ_خوزستان_میں_جاسوسی_نیٹ_ورک_تباہ
خوزستان کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس نے صوبے کے حساس مراکز سے معلومات اکٹھی کرنے میں سرگرم افراد کو، جو خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلیجنس سروس کے جاسوس نیٹ ورک سے منسلک تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کردیا۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  •  ایران کے صوبۂ خوزستان میں جاسوسی نیٹ ورک تباہ

خوزستان کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس نے صوبے کے حساس مراکز سے معلومات اکٹھی کرنے میں سرگرم افراد کو، جو خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلیجنس سروس کے جاسوس نیٹ ورک سے منسلک تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کردیا۔

سحرنیوز/ایران: خوزستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے دفتر کے مطابق، غیر ملکی انٹیلیجنس سروس سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کو کئی دن کی کوششوں کے بعد بالآخر جمعہ کے روز تباہ کردیا گیا۔خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلیجنس سروس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کے ایجنٹوں کو جو صوبے میں حساس مراکز سے معلومات اکٹھا کرنے میں سرگرم تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔