ایران ایئر کی مشہد کراچی مشہد پرواز عنقریب شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i440819-ایران_ایئر_کی_مشہد_کراچی_مشہد_پرواز_عنقریب_شروع
اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری ایئرلائن ایران ایئر نے حرم رضوی کے زائرین کی سہولت کے مقصد سے کراچی کے لئے براہ راست پرواز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران ایئر کی مشہد کراچی مشہد پرواز عنقریب شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری ایئرلائن ایران ایئر نے حرم رضوی کے زائرین کی سہولت کے مقصد سے کراچی کے لئے براہ راست پرواز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران کی سرکاری ہوائی کمپنی ایران ایئر نے تیئس فروری دوہزار پچیس سے مشہد مقدس سے پاکستان کے معروف شہر کراچی اور کراچی سے مشہد کے لئے اپنی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے لئے ایران ايئر کا طیارہ اتوار کو مشہد مقدس سے روانہ ہوگا اور پیر کو کراچی سے مشہد واپس آئے گا۔

اس سے قبل ایران کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ حسین پور فرزانہ نے کہا تھا کہ رواں سال فروری کے مہینے سے مشہد سے کراچی، گرگان سے استنبول اور بندر عباس سے مسقط کے لئے جدید پروازیں شروع کی جائيں گی۔