ایران کے سپر ہیوی ڈرون "غزہ" کی رونمائی + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i440944-ایران_کے_سپر_ہیوی_ڈرون_غزہ_کی_رونمائی_ویڈیو
سپاہ پاسداران کی ایئرو اسپیس فورس نے پیغمبر اعظم فوجی مشقوں کے موقع پر سپر ہیوی ڈرون طیارہ غزہ کی رونمائی کر دی اور ایک ہائبرڈ آپریشن میں پہلی بار، غزہ ڈرون کے ذریعے ایک ساتھ آٹھ اہداف کونشان بناکر تباہ کردیا۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۶:۴۲ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران کی ایئرو اسپیس فورس نے پیغمبر اعظم فوجی مشقوں کے موقع پر سپر ہیوی ڈرون طیارہ غزہ کی رونمائی کر دی اور ایک ہائبرڈ آپریشن میں پہلی بار، غزہ ڈرون کے ذریعے ایک ساتھ آٹھ اہداف کونشان بناکر تباہ کردیا۔

سحرنیوز/ایران:  پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس نے اپنے سپر ہیوی ڈرون غزہ کی رونمائی کردی۔ سپر ہیوی غزہ ڈرون کے  ونگ 22 میٹر کے ہیں اور اس کا وزن تین ہزار 100 کلو گرام ہے۔
اس ڈرون کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ مسلسل 35 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔ سپاہ پاسداران کی ایئرو اسپیس فورس کا غزہ ڈرون، 500 کلو وزن  اٹھا سکتا ہے، ایک ساتھ 13 بم لے جاسکتا ہے، اس کی رینچ 1000 کلومیٹر ہے اور اس کا آپریشنل دائرہ 4000 کلومیٹر ہے۔