ایران اور عمان کی دفاعی اور فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i441396-ایران_اور_عمان_کی_دفاعی_اور_فوجی_تعلقات_کو_فروغ_دینے_پر_تاکید
ایران اور عمان کی مسلح افواج کے سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ملاقات کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کی دفاعی اور فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید

ایران اور عمان کی مسلح افواج کے سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ملاقات کی۔

سحر نیوز/ ایران: سلطنت عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی نے آج صبح ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کا مقصد علاقائی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعلقات کو فروغ دینا رہا۔

سلطنت عمان کی مسلح افواج کے چیف، پیر کی شام میجر جنرل باقری کی سرکاری دعوت پر تہران پہنچے ، جہاں وہ ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں کی نمائش کا دورہ اور مسلح افواج کے کمانڈروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔