کوئی طاقت ایران کو ترقی سے نہیں روک سکتی؛ صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i443198-کوئی_طاقت_ایران_کو_ترقی_سے_نہیں_روک_سکتی_صدر_مملکت_ڈاکٹر_پزشکیان
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صوبہ البرز میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، یورپ اور امریکہ سمجھتے ہیں کہ ایران کمزور ہو گیا ہے اور یہ ان کی خام خیالی ہے۔
(last modified 2025-10-14T14:02:17+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • کوئی طاقت ایران کو ترقی سے نہیں روک سکتی؛ صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صوبہ البرز میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، یورپ اور امریکہ سمجھتے ہیں کہ ایران کمزور ہو گیا ہے اور یہ ان کی خام خیالی ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ کوئی طاقت ایرانی عوام کو اپنی سازشوں کے ذریعے آگے بڑھنے اور ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔صدر ایران کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ایرانی عوام کی حمایت اور تعاون سے، عظیم کارنامے رقم کیے جاسکتے ہیں۔ جب ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، تو ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم آگے بڑھیں اور عوام کی خدمت کریں۔