شہید رجائی پورٹ پر حالات کنٹرول میں ہیں: حکومت ایران کی ترجمان
Apr ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ شہید رجائی پورٹ پر حالات کنٹرول میں ہیں اور آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گيا ہے
سحرنیوز/ایران: فاطمہ مہاجرانی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہید رجائی پورٹ پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال قابو میں ہے اور آگ پر 80 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے اور باقی 20 فیصد پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
فاطمہ مہاجرانی نے 27 مئی 2025 بروز اتوار X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام شائع کیا، جس میں متاثرین کی تازہ ترین صورتحال اور شہید رجائی پورٹ پر آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹرانسپورٹ کے وزیر، ہلال احمر سوسائٹی کے چیف، اور نائب وزیر صحت سے بات کی ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔ آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور باقی 20 فیصد پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ 1,139 افراد کو طبی مرکز ریفر کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کو ایئر لائنز کے ذریعے شیراز اور لارستان بھیجا گیا ہے۔ تمام محکمے پوری تندہی سے ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔
ٹیگس