مشہد میں 31 ویں ایران نیوکلیئر کانفرنس کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i444183-مشہد_میں_31_ویں_ایران_نیوکلیئر_کانفرنس_کا_آغاز
ایران کے شہر مشہد مقدس میں آج 31 ویں ایران نیو کلیئر کانفرنس باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہے
(last modified 2025-05-13T06:17:54+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • مشہد میں 31 ویں ایران نیوکلیئر کانفرنس کا آغاز

ایران کے شہر مشہد مقدس میں آج 31 ویں ایران نیو کلیئر کانفرنس باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہے

سحرنیوز/ایران: یہ کانفرنس ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم اور نیوکلیئر ایسوسی ایشن کی کوششوں سے منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس کے اہم موضوعات میں دنیا میں ریسرچ ری ایکٹر اور ان کی ایپلی کیشنز، تہران ری ایکٹر میں نیوٹران امیجنگ سسٹم، تہران ری ایکٹر میں ایندھن کی جانچ، ریڈیوآئسوٹوپ کی تیاری اور تہران ری ایکٹر میں قیمتی پتھروں کی ریڈی ایشن اور اصفہان ریسرچ ری ایکٹر کا تعارف شامل ہیں۔