Jun ۰۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • والی بال کا ایشین کپ، پہلے میچ میں ایرانی خواتین کی شاندار جیت

ایران کی خواتین کے والی بال کی قومی ٹیم نے ایشین کپ کے تحت اپنے پہلے مقابلے میں انڈونیشیا کی ٹیم کو راستے سے ہٹا دیا۔

 سحرنیوز/ایران:  یہ مقابلہ پانچ سیٹ تک جاری رہا۔ ایرانی خواتین نے دوسرے، چوتھے اور پانچویں سیٹ میں انڈونیشیا کی ٹیم کو شکست دیا اور پہلا میچ اپنے نام کیا۔

ایرانی خواتین کی والی بال کی قومی ٹیم میں آج نگین شیرتری، سپینود دست برجن، معصومہ قدمی، فاطمہ خلیلی، ریحانہ کریمی، زہرا صالحی اور کیمیا کیانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایران کی خواتین کی ٹیم کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے مقابلے میں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ایشین والی بال چیمپین شپ 2025، ویتنام میں منعقد ہوا ہے۔

ٹیگس