رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی شہادت کے بعد نئی تقرریاں کر دی ہیں۔
سحر نیوز/ ایران:رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی جاری کردہ الگ الگی بیانات میں ایران کی مسلح افواج کی کمان میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی اور سپاہ پاسداران کی کمان میجر جنرل محمد پاکپور کو سونپ دی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل علی شادمانی کو میجر جنرل کا عہدہ عطا کرتے ہوئے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کمانڈر کا سربراہ مقرر کر دیا۔
اس سے قبل شہید حسین باقری ایران کے چیف آف اسٹاف کے بطور خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل حسین سلامی سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف کے عہدے پر تھے اور لیفٹننٹ جنرل غلام علی رشید خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے بطور سرگرم عمل تھے۔
صیہونی حکومت نے جمعے کی صبح تہران کے کئی علاقوں کو نشانہ بنا کر مذکورہ تین اعلیٰ کمانڈروں کو شہید کر دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے جاری کردہ الگ الگ حکمناموں میں مسعود و مبارک عید غدیر کے ذکر کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہر سطح پر پیدا ہونے والے خطرات اور چیلنجوں کے مقابلے میں ہمہ جہتی آمادگی کے ساتھ بھوپور اور مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔