عید غدیر کی مناسبت سے ایران بھر میں عوامی اجتماع "ایران؛ ذوالفقار علیؑ" کا انعقاد
تہران میں ملک گیر سطح پر عوامی اجتماع "ایران؛ ذوالفقار علیؑ" کا انعقاد ہوا۔
سحر نیوز/ ایران: تہران میں عید غدیر کے اجتماعات میں عوام کی شرکت غیر معمولی حد تک تاریخی رہی ہے۔
صہیونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت، اور ایرانی فوجی کمانڈرروں اور نہتے شہریوں کی شہادت کے تناظر میں جشنِ غدیر کے منتظمین نے اس تقریب کا عنوان تبدیل کرتے ہوئے اسے "ایران؛ ذوالفقار علی" عظیم عوامی اجتماع کا نام دیا ہے۔

عید غدیر کے موقع پر تہران میں ہر سال "10 کلومیٹر طویل دسترخوان غدیر" سمیت مختلف شاندار تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جس میں حضرت محمد مصطفی کی جانب سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین مقرر کرنے کا دن یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ماضی کی طرح، اس سال بھی جشن میں ثقافتی پروگرام، رفاہی سرگرمیاں، نذر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گيا۔
اس سال کا مرکزی جشن تہران کے دو علامتی چوراہوں "امام حسین (ع)" اور "آزادی" کے درمیان منعقد ہوا ، جس میں کم سے کم تیس لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اجتماع ایک طرف ولایت علی ابن ابی طالب سے عقیدت کا مظہر ہے تو دوسری جانب قومی یکجہتی اور دشمنوں کے خلاف مزاحمت کی علامت بھی ہے ۔