Mar ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • جنگ کا 27 واں دن، سپاہ پاسداران اور ایرانی آرمی کا دشمن پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملہ

سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق ایران اور امریکہ‑اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے ستائیسویں دن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور آرمی نے دشمن کے خلاف حملوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: مقبوضہ فلسطین اور خلیج فارس میں واقع صہیونی اور امریکی تنصیبات اور اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے مزید حملے کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وعدہ صادق 4 کے تحت سپاہ پاسداران انقلاب نے خودکش ڈرون طیاروں کے ذریعے کیے گئے کامیاب حملے کئے۔ ٹرمپ کے دعووں کے برعکس ایرانی میزائل اور ڈرون نظام اب بھی فعال ہیں اور اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میدانی تجزیوں کے مطابق اس جنگ کا مرکز بتدریج ایران کی سرزمین سے ہٹ کر آبنائے ہرمز کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اہم سمندری راستے میں ایران کو جغرافیائی برتری حاصل ہے، جو اس تنازعے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
دوسری جانب اس کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی کی منڈی پر بھی پڑ رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بعض ایشیائی ممالک کے تیل بردار جہاز خصوصی انتظامات کے تحت اپنی آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ مغربی ممالک کے جہازوں کی نقل و حرکت میں کمی آئی ہے۔
سیاسی سطح پر امریکہ کے اندر بھی اس جنگ کے حوالے سے اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ بعض امریکی مبصرین اور سیاسی شخصیات نے اس جنگ کی حکمت عملی پر سوالات اٹھاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ امریکہ کے لیے معاشی اور سیاسی مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
ادھر ایرانی حکام نے سفارتی ذرائع کے ذریعے جنگ کے خاتمے کے لیے ایک چھ نکاتی فریم ورک پیش کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا مقصد صرف جنگ بندی نہیں بلکہ خطے کے سکیورٹی ڈھانچے کو نئی شکل دینا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس