تل ابیب، اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر پر حزب اللہ کا میزائل حملہ
سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے تل ابیب کے مرکز میں واقع اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ لبنان اور اس کے شہریوں کے دفاع اور اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا۔
بیان کے مطابق حزب اللہ کے جنگجوؤں نے جمعرات کی صبح تل ابیب کے مرکزی فوجی کمپلیکس الکریاہ کو متعدد خصوصی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران شمالی تل ابیب میں واقع ڈولفین نامی ایک فوجی بیرک کو بھی نشانہ بنایا گیا جو اسرائیلی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بھی جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے میزائلوں کے باعث تل ابیب اور وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔
چینل 12 کے مطابق سائرن بجنے کے بعد شہر اور اس کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel