Mar ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • دشمن کی فضائي حدود پر ہمارا قبضہ ہے، ایران پیچیدہ ترین صورتحال کے لیے تیار ہے، اعلی فوجی کمانڈر

سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق ایران اور امریکہ‑اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے ستائیسویں دن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور آرمی نے دشمن کے خلاف حملوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:    تہران (سحر ٹی وی نیوز) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ہائي کمان کے مشیر میجر جنرل رضا مہدیان نے کہا ہے کہ آج دشمن کی فضائی حدود ہماری مسلح افواج کے کنٹرول میں ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں میجر جنرل رضا مہدیان کا کہنا تھا کہ اپنی فضائي حدود ہمارے کنٹرول میں آجانے کے بعد دشمن امن کی بھیک مانگ رہا ہے کیونکہ ہمارے جوانوں نے انتہائی پیچید ترین صورتحال کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
انہوں نے گزشتہ برسوں میں ملکی سلامتی کو درہم برہم کرنے کے دشمنوں کے پیچیدہ عزائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جہاں بھی ملکوں کو ہلانا چاہتا تھا وہ بزدلانہ ہتھکنڈے آزماتا ہے لیکن ہم نے ان  کے عزائم کو خاک میں ملادیا ہے اور آج دشمن علاقے سے فرار ہو رہا ہے۔
سپاہ پاسداران کی ہائی کمان کے مشیر نے دشمن کی جانب سے حالیہ جنگ کی منصوبہ بندی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے پہلے ملک  میں ہونے والے بلوؤں کے بارے میں حقائق کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔ 
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے جواری ٹرمپ کو قائل کیا تھا کہ ایران قانونی حیثیت کھو چکا ہے لہذا جنگ شروع کی جاسکتی ہے جبکہ ٹرمپ کے صیہونی مشیروں نے ایپسٹین فائلز کے ذریعے اسے جنگ شروع کرنے پر مجبور کیا۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس