نوے جرمن دانشوروں کا ملک کی وزارت خارجہ کے نام خط / ایران پر حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ
-
امریکی و اسرائیلی حملے میں اسکول کی بچیوں کی شہادت
جرمن محققین اور دانشوروں نے ملک کے وفاقی دفتر خارجہ کے نام ایک خط میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی جنگ کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا:بیان میں ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کو عالمی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جرمن حکومت کی جانب سے اب تک اس اقدام کی واضح اور کھل کر مذمت نہیں کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے یورپ اور دنیا میں قوانین اور اداروں پر منبی نظام مزید کمزور ہونے کا اندیشہ ہے۔
جرمن وزارت خارجہ کے نام اس خط میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے محققین کی حیثیت سے، ہم 28 فروری 2026 کو اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بارے میں جرمن حکومت کے ردعمل کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
خط میں آیا ہے کہ وفاقی حکومت کے اب تک کے بیانات میں واضح طور پر اس اقدام کی مذمت نہیں کی گئی، حالانکہ ( امریکہ اور اسرائیل کا) یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے یورپ اور دنیا میں قوانین اور اداروں پر مبنی نظام کو مزید نقصان پہنچے گا۔
جرمن محققین کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی حملے، طاقت کے استعمال پر پابندی سے متعلق عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
خط میں کہا گيا ہے کہ چونکہ اسرائیل، امریکہ یا کسی دوسرے ملک کے خلاف ایران کی جانب سے عنقریب کسی حملے کا امکان نہیں تھا لہذا تہران کے خلاف طاقت کے استعمال کو جائز دفاع کا حق قرار نہیں دیا جاسکتا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel